قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میرے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے پاس بھارت سے بڑے کھلاڑی ہوا کرتے تھے، اب بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔
باغی ٹی وی : شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلیں گے ورلڈکپ کے میچوں میں بھارت نے پاکستان سے بہتر پریشرہینڈل کیا ہے، پاکستان، بھارت ناصرف ابھی کا بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بھی کھیلیں گی۔
شعیب اختر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔
ادھر قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنےکی پیشگوئی کی کہا کہ پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے زبردست کمبینیشن بنا ہوا ہے، پوری قوم کی طرح میں بھی بہت پرامید ہوں کہ پورے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں۔
پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ: اشتہاروں فی منٹ قیمت کروڑوں روپے ہو گئی
محمد یوسف کے مطابق کرکٹ میں یہ کہنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ کونسی ٹیم کہاں تک آگے جائے گی لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ٹیم میں اتنا پوٹینشل ہے کہ فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ فائنل میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن ہمیں پاکستان ٹیم سے امید ہے کہ یہ فائنل بھی جیتے گی کیونکہ پاکستان کے دونوں اوپنرز کافی عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں، مڈل آرڈر اچھا ہے، سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبینیشن بھی بنا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم اور شاداب خان دونوں اسپنرز اچھے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث روف فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاندار ہیں۔
محمد یوسف حسن علی کے بہت بڑے فین ہیں کہا کہ حسن علی سے میں ہمیشہ امیدیں لگا کر رکھتا ہوں کیونکہ وہ بہت خطرناک کھلاڑی ہیں، حسن علی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہت شاندار ہیں، وہ کلین ہٹنگ کرتے ہیں، وہ بھی آل راؤنڈر ہیں، حسن علی ٹیم میں ایک کریکٹر ہیں اور ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں۔
دوسری جانب بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پریکٹس کی ویڈیو جاری کر دی ہے ویڈیو میں بابر اعظم کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ جب بھی ہوٹل سے نکل کر آتے ہیں تو گول سیٹ کر کے آتے ہیں کہ کس طرح کی ٹریننگ کرنی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا، آئرلینڈ کو ہراکر سپر 12 میں داخل ہوگیا
انہوں نے بتایا کہ میں ٹریننگ کا پلان رات کو بناتا ہوں اور ٹریننگ میں کوشش ہوتی ہے جو کمزوریاں ہیں ان پر کام کیا جائے، کوشش ہوتی ہے جو میرا مضبوط ایریا ہے اس پر مزید کام کیا جائے پریکٹس میں 100 فیصد دینے کی کوشش ہوتی ہے کیونکہ پریکٹس میں 100 فیصد ہو گا تو میچ میں بھی ایسا ہی ہو گا۔
How the KING prepares! Presenting to you the @babarazam258 practice and preparation routine.#WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/7uNgrk9pYE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 23, 2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ایسا ایونٹ ہوتا ہے جس میں سب ٹیمیں تیار ہو کر آتی ہیں، ہم بھی ورلڈ کپ میں مکمل تیار ہو کر جا رہے ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ گراونڈ میں 100 فیصد دیں۔
واضح رہے کہ ہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔