فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما، سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہونا ہے، اجلاس کی‌صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کریں گے، فردوس عاشق اعوان بطور مہمان اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے گئیں تا ہم سیکورٹی نے انہیں گیٹ پر روک لیا اور اندر نہیں جانے دیا، فردوس عاشق اعوان نے سیکورٹی اہلکار کی منتیں کیں لیکن کسی کام نہ آئیں، بعد ازاں فردوس عاشق اعوان واپس روانہ ہو گئیں
فردوس عاشق اعوان احسن سلیم بریار کی حلف برداری پر اسمبلی آئی تھیں

اس حوالہ سے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میرا نام مہمانوں کی لسٹ میں شامل تھا۔کسی نے جان بوجھ کر میرا نام لسٹ سے کٹوایا۔کس نے میرا نام لسٹ سے کٹوایا، میں نہیں جانتی۔جس کام کے لیے آئی تھی وہ ہو چکا ہے میں لیٹ ہوں، معاون خصوصی ہونے کے ناطے اسمبلی جانےکی اجازت تھی، اب معاون خصوصی ہوں اور نہ ہی ممبر اسمبلی ہوں،اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کرنا ہے ،بطور پارٹی ورکر کام کروں گی،

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے چند روز قبل وزیراعلیٰ کو استعفیٰ دیا جو منظور کر لیا گیا

 قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی

قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں، 58 ارب ہرجانہ دیں، نوٹس

Shares: