بنوں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق،3 افراد زخمی
بنوں: علاقے گریڑہ شاہ جہاں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس میں خواجہ سرا جاں بحق اور3 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دونوں گروپوں میں تنازع کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں اور واقعہ گزشتہ رات گئے علاقہ گریڑہ شاہ جہان میں پیش آیا۔
لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق موقع پر پہنچنے والی پولیس گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کوحراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا تھا ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کی اور خواجہ سرا کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیاتھا-
لاہور:غیرت کے نام پرشوہر نے بیوی کو قتل کردیا
ڈولفن ٹیم کو کال موصول ہوئی تھی کہ ملزمان نے خواجہ سرا کو قتل کردیا ہے دونوں ملزمان نے شی میل راشد عرف ثنا ء کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا ڈولفن ٹیم 53 سیکٹر انچارج کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ ڈولفن ٹیم نے 5 منٹ کے اندر اندر ریسپانس کرتے ہوے ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان امان اللہ عرف نرگس اور بلال گرفتارکر کے تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کر دیئے گئے، ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کیطرف سے ٹیم سیکٹر انچارج کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا تھا-
لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل
جبکہ لاہور میں تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں شوہر نے غیریت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد نعیم نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کو رنگ روڈ کھیتوں میں پھینک دیا تھا، پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ملزم نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، مقتولہ کی چند عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔