مچھلی نے راتوں رات ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا

0
42

بلوچستان: مچھلی نے ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی میں ماہی گیر کے جال میں “کروکر” مچھلی پکڑی گئی مچھلی کا وزن 38 کلوسے زائد ہے جو2لاکھ 80ہزار روپے فی کلو کے حساب سے ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت ہوئی اب تک یہ سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے والی کروکر مچھلی تھی۔

پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما اگلے ماہ "کے ٹو” سرکرنے کی مہم پر نکلیں گی

ماہرین کے مطابق دراصل کروکر کی اتنی قیمت اس کے ایئر بلیڈر کی وجہ سے ہے جس میں ہوا بھرنے کی وجہ سے وہ تیرتی ہے اس مچھلی کا ایئر بلیڈر طبی استعمال میں آتا ہے۔ چین، جاپان اور یورپ میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

اس مچھلی کا ایئر بلیڈر انسانی جسم کے اندرونی اعضا میں دورانِ سرجری لگائے جانے والے ٹانکوں بالخصوص دل کے آپریشن میں سٹیچنگ وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔

پاکستانی پانچ رکنی وفد آبی مذاکرات کےلیےاتوار کو بھارت جائےگا

ماہرین کے مطابق اس مچھلی کو کر کر کی آواز کی وجہ سے کروکر کہا جاتا ہے جو کہ یہ اپنی مادہ کو آواز دینے یا دوسرے ساتھیوں سے رابطے کے لیے نکالتی ہے۔ اردو میں اس کا نام سوا ہے۔

چند روز قبل ماہی گیروں کی ایک ٹیم نے 18کروکر مچھلیاں پکڑی تھیں لیکن یہ مجموعی طور پر8لاکھ روپے تک فروخت ہوئی تھیں۔

ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس میں رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

Leave a reply