سیلاب متاثرین کی امداد لیے فرانسیسی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

0
23

سیلاب متاثرین کی امداد لیے فرانسیسی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے

فرانسیسی طیارہ اسلام آباد امدادی سامان لیکر پہنچا تو، وزیر صحت قادر پٹیل نے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا. ترجمان وزارت صحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس حکومت اور عوام کا دل سے مشکورہیں، فرانسیسی سفیر اپنے ملک جا کر امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے بڑے پمپ بھی شامل ہیں، فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں، دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں، ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور تربیتی اسٹاف بھی امدادی سامان کے ہمراہ موجود ہیں۔پورا ملک سیلاب کی زد میں ہے، سندھ اور بلوچستان میں بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں صحت کا نظام شدید متاثر ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز مشکل وقت میں برادار ممالک پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترکیہ اور ازبکستان سے امدادی سامان لیکر خصوصی طیارے پاکستان پہنچائے گئے تھے.
جبکہ ترک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کی مدد کی ،ترکیہ کی جانب سے ٹرینوں کے ذریعے پاکستان امداد آرہا ہے، ترکی کا امداد،ہمددری اور مخلصانہ اقدامات پر مشکور ہوں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ صدر اور قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جن میں 300 بچے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل آفت میں مل کر نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ امدادی طیارے سیلاب زدگان کے لیے سامان لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے، ازبکستان سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کیا تھا جبکہ ترکی سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور شیری رحمان نے کیا تھا.

ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیر ماحولیات بھی پاکستان پہنچے، احسن اقبال نے ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیرماحولیات کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں پر بریف کیا، وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کےصدر اورعوام کے مشکور ہیں۔

Leave a reply