مزید دیکھیں

مقبول

وزیر خزانہ کی اپٹماء کے سر پرست اعلیٰ سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے فنانس ڈویژن میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جبکہ وفد میں چیئرمین اپٹما آصف انعام،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق پاشا، پنجاب کے وزیر برائے توانائی سید ایم تنویر، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری بجلی ، سیکریٹری پٹرولیم، چیئرمین ایف بی آر اور اپٹما کے نمائندے اور دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں فنانس ڈویژن کے افسران نے بھی شرکت کی۔گوہر اعجاز نے کپاس کی کم از کم قیمت مقرر کرکے ٹیکسٹائل سیکٹرکی مدد کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو ریونیو جنریشن، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے ذریعے ملک کی اقتصادی ترقی اوبڑھوتری میں ٹیکسٹائل کے شعبے کے اہم کردار کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے وزیر خزانہ کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سپلائی چین کے حوالے سے درپیش مسائل، درآمدات و برآمدات کے حوالے سے ریگولیٹری مسائل، توانائی سے متعلق مسائل کے بارے میں بتایا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے صوبہ پنجاب میں مختلف پلانٹس کی فراہمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وفد نے توانائی کی قیمتوں اوررسد کے حوالے سے صوبوں کے درمیان موجودہ فرق پر بھی بات کی اور اس سلسلے میں وزیر سے تعاون طلب کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی بہتری میں ٹیکسٹائل کے شعبے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا تاکہ برآمدی شعبے کو مضبوط کیا جا سکے اور پاکستان کی برآمدات پر مبنی نمو کو بڑھایا جا سکے۔ مزید برآں وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اپٹما کے وفد نے ان کے مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے تعاون کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra