پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان پوری بات سننے کے بعد اپنی زبان کو زحمت دیا کریں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو سنے بغیر تبصرہ کردیا،چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھو دیش اور پختونستان کے تصورات کی مذمت کی، حکومتی ارکان پوری بات سننے کے بعد اپنی زبان کو زحمت دیا کریں،
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اراکین بلاول بھٹو کے بیان میں سے ملک دشمنی نکال کر دکھائیں، پیپلزپارٹی سندھ اور خیبرپختونخوا میں علیحدگی پسند عناصر کے خلاف بڑی قوت ہے، حکومت سیاسی مخالفت میں ملک دشمنی کے الزامات پر اتر آئی ہے،
بلاول سن لے، سندھو دیش کی بات کرنے والے پٹ جائیں گے، وزیر خارجہ
واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پختونستان کی بات کرنے والے پٹ گئے، سندھو دیش کی بات کرنے والے پٹ جائیں گے، کم از کم آج یہ تاثر نہ دیں کہ پاکستان میں صوبائی تعصب کی لہر ہے. بلاول زرداری کو کہنا چاہتا ہوں کہ جذبات میں آکر سندھو دیش کے نعرے لگانا مناسب نہیں، پی پی وفاق کی بات کرتی ہے، اس کے موجودہ چیئرمین وہ سندھ کارڈ استعمال کر رہے ہیں، پاکستان کی بات کریں، قانون کی بالا دستی کی بات کریں،
کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام اپوزیشن رہنماؤں کو ایل او سی کے مشترکہ دورے کا مشورہ