ڈیرہ اسماعیل خان – یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں

باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار ) نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی کی بدولت یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دورہوگئی ہیں،وزیراعظم پاکستان کی جانب سے غریب عوام کوملنے والی سبسڈی کاکوٹہ ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی نااہلی کی وجہ سے انتہائی کم کردیاگیاہے،عوامی سماجی حلقوں کاڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے فرض شناس ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی جانب ملک بھرمیں غریب عوام کویوٹیلیٹی سٹوروں پرسستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے مگرضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی بنیادوں پرنااہل شخص کی بطور ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن تعیناتی کی گئی ہے جس کی نااہلی کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی تعطل کاشکارہے اوراشیاء ضروریہ کاکوٹہ بھی انتہائی کم کردیاگیاہے۔عوام کوگھنٹوں اشیائے خوردونوش کے حصول میں لائنوں میں انتظارکرنے پر مجبورکیاجانے لگاہے۔بیشترسٹوروں پر گھی آٹاچینی دالیں ودیگراشیائے ضروریہ دستیاب نہیں ہوتی ہیں اورغریب عوام بازاروں سے مہنگے داموں خریدنے پرمجبورہوچکے ہیں۔اس حوالے سے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سستی اشیائے خوردونوش کے حصول کیلئے آنے والی عوام کاکہناہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر اکثراشیاء دستیاب نہیں ہیں اور ٹال مٹول سے کام لیاجاتاہے جبکہ بازپرس کرنے والوں سے انتہائی ہتک آمیزرویہ سے پیش آیاجاتاہے جس کی وجہ سے ناخوشگوارواقعات رو زکامعمول بن گئے ہیں۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے سابق ڈپٹی اسپیکرووزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم خان کنڈی،سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور او رڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصر اللہ خان سے مطالبہ کیاہے کہ نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی غفلت پر نوٹس لیں اوراس کی جگہ کسی اہل فرض شناس افسرکی تعیناتی کی جائے۔

Leave a reply