فٹ بال اسٹار فرانسسکو ٹوٹی کی کینسر کے مریضوں سے ملاقات

سابق کھلاڑی جو لیگا سیری اے کے سفیر بھی ہیں
0
59

اطالوی فٹ بال اسٹار فرانسسکو ٹوٹی نے بدھ کے روز ابوظبی کے شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی (ایس کے ایم سی) میں کینسر کے نوجوان مریضوں سے ملاقات کی ہے اور اے ایس روما کے سابق کھلاڑی جو لیگا سیری اے کے سفیر بھی ہیں، نے بچوں کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں، آٹوگراف شدہ فٹ بالز دیئے اور نوجوان مریضوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے جذبے کو آگے بڑھائیں جب کہ بچے آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ مسکرا دیئے اور انہیں گلے لگایا۔

جبکہ ایک نوجوان لڑکے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں کہا۔ "میں نے فٹ بال کھلاڑی ٹوٹی کو دیکھا جس سے میں محبت کرتا ہوں اور میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ان کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔ علاوہ ازیں ویڈیو میں ٹوٹی نے کہا: "ہمارے لیے خوشی ناقابلِ بیان ہے۔ ان بچوں کو ایک مسکراہٹ، ایک سادہ معانقے کا تحفہ دینا یہ یقین دلانے کے لیے کہ سب کچھ ٹھیک ہونے والا ہے اور وہ کچھ بھی حاصل کرنے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا، یہ بچے اپنی زندگی کا اہم ترین میچ کھیل رہے ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ ہیں۔ تاہم سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) نے رپورٹ کیا کہ ٹوٹی کا دورہ ریئلٹی ٹی وی شو ‘دی اٹالین ڈریم’ کے پریمیئر کے بعد ہوا جو ایک ابھرتے ہوئے فٹ بال اسٹار کو اٹلی کی پروفیشنل فٹ بال لیگ لیگا سیری اے میں کھیلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ دی اٹالین ڈریم ریئلٹی ٹی وی شو پیورہیلتھ، سٹارز پلے، امیج نیشن ابوظہبی اور لیگا سیری اے کے درمیان اشتراک ہے جو پورے ایم ای این اے خطے میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ان کی فٹ بال کی مہارتوں کو فروغ دینے کی ترغیب دیتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فٹ بال اسٹار فرانسسکو ٹوٹی کی کینسر کے مریضوں سے ملاقات
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ، نیوزی لینڈ نے آنگلینڈ کو 9 وکٹو ں سے ہرا دیا
فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت نے سعودیہ کی حمایت کردی
جبکہ وام کی رپورٹس کے مطابق ابوظہبی میں اس اقدام کا باضابطہ آغاز حال ہی میں کیا گیا تھا۔ ٹوٹی نے شراکت دار تنظیموں کے دیگر معززین کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی جن میں لیگا سیری اے کے سی ای او لیوگی ڈی سیروو، پیور ہیلتھ کے گروپ سی ای او فرحان ملک اور متحدہ عرب امارات میں اٹلی کے سفیر لورینزو فانارا شامل تھے۔

Leave a reply