سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ جمعۃ المبارک کو گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژنز میں کھیلوں کے مختلف مقامات کا دورہ کیا او زیر تعمیر کھیلوں کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا،انہوں نے ورلڈ چیمپئن انعام بٹ اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ ریسلنگ کمپلیکس گوجرانوالہ کی جگہ اور اکھاڑہ رستم پاک و ہند عمر پہلوان کا بھی معائنہ کیا، گجرات کے نئے ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس اور ظہور الٰہی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سمیت جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈویژنل سپورٹس آفیسرز اور دیگر متعلقہ حکام نے زیر تعمیر کھیلوں کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گوجرانوالہ میں فٹ بال گراؤنڈ کو 31 دسمبر،سیڑھیوں اور پلیئر رومز کا کام 31 مارچ 2023 تک مکمل کیاجائے،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن منظر شاہ فرید، گجرات، سیالکوٹ، نارووال کے ڈی ایس اوز، محکمہ پی ایم یو کے افسران، ورلڈ چیمپئن انعام بٹ اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے بھی ملاقات کی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے کھیلوں کے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے گجرات ڈویژن کا بھی دورہ کیا اور زیر تعمیر کھیلوں کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر گجرات ڈویژنل سپورٹس آفیسر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھی موجود تھے، اجلاس میں گجرات کے نئے ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس اور ظہور الٰہی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سمیت جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ
بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ
انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب
افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج
وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان








