ننکانہ،ضلعی محکمہ کھیل کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے سلسلہ میں نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد،

0
23

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرضلعی محکمہ کھیل ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ریلوے فٹبال گراﺅنڈ ننکانہ صاحب میں یوم کشمیر کے سلسلہ میں نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔یوم کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ نمائشی فٹبال میچ کو دیکھنے کے لیے ضلعی انتطامیہ کے افسران ، میڈیا نمائندگان سمیت شائقین فٹبال کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان طبقہ منشیات جیسی برائیوں سے بچ سکتا ہے،ضلعی محکمہ سپورٹس کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے کھیلوں کی ترقی اورکھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مقبول احمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی محکمہ کھیل کی اچھی کاوشوں کی بدولت طلباءاور کھلاڑیوں میں صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔ میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے یوم کشمیر کے سلسلہ میں ضلعی محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہونے والے نمائشی فٹبال میچ کی فاتح ٹیم اور رنراپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کیش پرائزاور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ننکانہ صاحب چوہدری سلیم کی قیادت میں لاری اڈا کے مقام پرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی میں محکمہ ڈی آر ٹی اے کا عملہ ،ٹرانسپورٹر ،ڈرائیورز،کنڈیکٹر سمیت دیگر شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آر ٹی اے ننکانہ چوہدری سلیم کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان کا بچہ بچہ بھارتی بربریت اور ظلم و ستم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے،کشمیری بھائیوںکی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،انشااللہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی کا وقت قریب آن پہنچا ہے ۔

Leave a reply