حیدرآباد: پہلی مرتبہ مولانا فضل الرحمن نے کھلے دل سے اپنی شکست تسلیم کرلی،اطلاعات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ تحریک تحریک ہوتی ہے اور ضروری نہیں اس کے نتائج ملیں۔
مولانا فضل الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ واقعی ابھی تک اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا لیکن تحریک پھربھی جاری رہے گی
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ مظاہرین کے جمہوری حق کوتسلیم کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، داسوڈیم کے ملازمین پراہلکاروں نے گولیاں چلائیں۔
انہوں نےکہا کہ نیب صرف ایک مہرا ہے، ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ کرپشن بڑھی ہے اور اب حکومتی پارٹی کے اندرسے احتساب کی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ووٹ قوم کاحق ہے، تمام ریاستی ادارے عوام کے خادم ہیں لہٰذا تمام ادارے آئینی دائرے میں اپنے فرائض انجام دے۔