فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا،مریم اورنگزیب

0
46

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رو، چیخو یا پٹو، تم سے کوئی سمجھوتہ کرنے کونہیں ہے۔

باغی ٹی وی: مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ‘رجیم ہٹانے والوں’ ، ‘امپورٹڈ حکومت’ اور خود پر ‘حملہ کرانے والوں ‘، سب سے سمجھوتے کی بات ، سمجھوتہ نہیں، این آر او کے لیے منتیں ہیں۔

سب سے بات کرنے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ جنہیں “میرجعفر،میر صادق” کہا، سب کو معاف کرنے کو تیار ہو؟ مگر گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ سمجھوتہ نہیں این آر او کا منتیں ہیں، سمجھوتے کی بات اس لئے کیونکہ ہیروں, 190 ملین پاؤنڈ کے بند لفافے، القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کو جواب نہ دینا پڑے-

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کوچیئرمین نیب تعینات کر دیا

واضح رہےکہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعےکارکنوں سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ سب سے بات کرنے اور سب سے سمجھوتہ کرنےکے لیے تیار ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاستدان سب سے بات کرتا ہےکسی سے کُٹی نہیں کرتا لیکن جو لوگ ملک کا پیسا چوری کرتے ہیں ان سے کیسے سمجھوتہ ہوسکتا ہے؟ جنرل باجوہ نے کہا کہ ان کو این آر او دے دو ، میں کون ہوتا ہوں کہ عوام کا پیسا ان کو معاف کردوں؟ میں سب سے بات کرنےکو تیار ہوں، مجھے پتا ہے کہ قاتلانہ حملے میں کون کون ملوث تھا، ملک کی خاطر میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کو معاف کرنےکو تیار ہوں-

قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

Leave a reply