کراچی کی جیل سے بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا گیا

0
24

کراچی : کراچی کی سینٹرل جیل سے 20 بھارتی ماہی گیروں کا رہا کردیا گیا ہے۔ قیدیوں کی واپسی کیلئے سفری اخراجات ریسکیو ادارے نے اٹھائے۔

جیل حکام کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ احکامات کے بعد ان ماہی گیروں کی گرفتاری کے 4 سال بعد رہائی عمل میں آئی ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے، قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کی کراچی سے ٹرین کے ذریعے لاہور روانگی کا شیڈول ہے، جہاں سے بس کے ذریعے انہیں واہگہ بارڈر پہنچایا جائے گا۔

جیل حکام کے مطابق واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام پیر کو ان ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کریں گے۔

واضح رہے کہ جیل حکام کے مطابق لانڈھی جیل میں اب بھی 588 بھارتی قیدی موجود ہیں، جس میں سے زیادہ تر ماہی گیر ہیں۔ جیل میں موجود قیدیوں کی تمام قانونی کارروائی پوری ہوچکی ہے۔

Leave a reply