اسلام آباد: سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے سفارت خانے پچھلے کچھ سالوں میں 56 ارب روپے خرچ کرچکے ہیں.

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد نے انکشاف کیا کہ ہمارے سفارت خانے پچھلے کچھ سالوں میں 56 ارب روپے خرچ کرچکے ہیں. مشتاق احمد نے پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کیخلاف عالمی ثبوت ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت نے نریندر مودی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے نریندر مودی نے بآسانی آرٹیکل 35 اے اور 370 کو منسوخ کردیا جس سے کشمیر خود مختار نہیں رہا.

واضح رہے کہ مودی سرکار نے آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخ کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کردی جس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

Shares: