لاہور:عمران خان کی حکومت ہوتے ہوئے ایک پردیسی زندگی بھر کی کمائی قبضہ مافیا کےہاتھو ں گنوا بیٹھا،ایک پردیسی زندگی بھر کی کمائی قبضہ مافیا کےہاتھوں گنوا بیٹھا:وزیراعلیٰ اوروزیراعظم سے داد رسی کی اپیل،اطلاعات ہیں کہ ایک پردیسی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وزیراعظم سے ایک شکوہ کیا ہے-
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ڈپٹی سیکریٹری نے امریکہ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی کی زمین جعلسازی اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے اپنے نام کروا لی
ایران اور ہندوستان ملکرکشمیرکی پھلوں کی صنعت کوتباہ کرنے لگے
گزشتہ روز نیو یارک میں پاکستان اوورسیز فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں محمد یوسف کھوکھر نے میڈیا کوپاکستان میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ موضع جیہ تحصیل و ضلع منڈی بہاؤالدین کے رہائیشی ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ بڑی مشقت اور محنت سے یہاں سے پیسے کما کر پاکستان بھیجتے رہے ہیں۔ جن سے انہوں نے 2004 میں چار ایکڑ قطعہ اراضی خریدی جس پر ملک فرخ عباس جو کہ ایک سابقہ سینئر بیوروکریٹ ہے نے حق شفعہ کر دیا عدالت نے فیصلہ ہمارے حق میں دے دیا۔
کیا اسطرح بچگانہ انداز سے آپ کام کرتے ہیں؟چیف جسٹس برہم
محمد یوسف کھوکھر کا کہنا تھا کہ 2017 تک انہوں نے کوئی اپیل نہیں کی مگر 2017 میں انہوں نے ہمارے خلاف ناجائز قبضے کی درخواست دائر کر دی2019 میں سول کورٹ نے یہ فیصلہ بھی ہمارے حق میں سنا دیا۔ اب جبکہ ملک فرخ عباس کا بیٹا بھی وزیراعلی پنجاب کا ڈپٹی سیکریٹری ہے تو ان لوگوں نے سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرتے ہوے میر ے خلاف ایک بار پھر درخواست دے کر نوٹس مجھ تک نہ پہنچا کر انتظامیہ کی ملی بھگت سے میری زمین اپنے نام کروا لی ہے اور اب اداروں کا ناجائز استعمال کر کے قبضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کھیل میں پٹواری سے کمشنر تک اور کمشنر سے ڈپٹی سیکریٹری تک سب ملوث ہیں۔ اب اس رقبے کا انتقال ڈپٹی سیکریٹری کے اپنے نام ہو چکا ہے جو کہ سراسر دھونس اور دھاندلی ہے۔
محکمے کا کون والی وارث، کس کو طلب کروں ؟ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس
یوسف کھوکھر نے مزید کہا کہ انہوں نے سٹیزن پورٹل بر اپنی شکایت درج کروا دی ہے۔ مذید ہر فورم استعمال کریں گے۔ امریکا میں پاکستانی ایمبیسی کو بھی انفارم کر دیا ہے۔ آئیندہ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کو بھی اپیل کرنے کا ارادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو پردیسیوں کے دکھ درد سمجھتے ہیں انہوں نے ہمیشہ اوورسیز کے لیے آواز بلند کی ہے اور انصاف کی بات کرتے ہیں۔ خان صاحب یہ بھی جانتے ہیں اس ملک میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون الگ ہیں۔ مگر خان صاحب آپ تو وزیرآعظم ہیں۔ اگر آپ ہمیں انصاف نہ دلوا سکے تو ہم وہی کریں گے جو آپ نے ہمیں سکھایا ہے۔
سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ کا ملزم عارف گل سپریم کورٹ میں پیش
ہم وزیر اعلٰی ہاؤس کا گھیراو کریں گے اور انصاف نہ ملنے تک دھرنا دیں گے۔اس موقع پر موجود پاکستان اوورسیز فاونڈیشن کے عہدے داران نے بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوے اسے اپنے لیے ایک ٹیسٹ کیس قرار دیا اور یوسف کھوکھر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے پوری دنیا کے اوورسیز کو متحرک کرنا پڑا تو کریں گے۔ شرکا نے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان سے یہ مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ناک کے نیچے اس لیول پر ہونے والی بددیانتی اور عہدوں کے غلط استعمال کی انکوائری کروائی جاے اور ذمہ دارین کو قرار واقعی سزا دی جاے تاکہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کا سسٹم پر اعتماد بحال ہو سکے۔