سابق وزیرخانہ شوکت ترین نےآتے ہی ایف آئی اے کا کٹّاچھٹا کھول کررکھ دیا

0
44

اسلام آباد: سابق وزیرخانہ شوکت ترین نےآتے ہی ایف آئی اے کا کٹّا چھٹا کھول کررکھ دیا ،اطلاعات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کی جانب سے آئی ایم سے مذاکرات میں کی جانے والی غلطی کی نشاندہی کر دی۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا حفیظ شیخ کو چاہیے تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مرحلہ وار کرتے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مرحلہ وار کرنا چاہئے تھا،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ٹھیک طریقے سے نہیں کئے گئے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ملک کے عوام کیلئے ٹھیک نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف تو کیا مجھے کوئی پنجرے میں بند نہیں کر سکتا، اگر مجھے عہدہ ملا تو عوام کی بہتری کیلئے کام کروں گا۔

Leave a reply