fbpx

نوازشریف چل پھرنہیں سکتے ، ابھی ان کے تین بڑے آپریشن ہونے ہیں :شاہد خاقان عباسی نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد:نوازشریف چل پھرنہیں سکتے ، ابھی ان کے تین بڑے آپریشن ہونے ہیں :شاہد خاقان عباسی نے خوشخبری سنادی،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ کے صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف بیمار ہیں 3 سرجریاں ہونی ہیں

ذرائع کےمطابق شاہدخاقان عباسی نے ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏نوازشریف علاج کرانےگئےہیں علاج کراکرہی واپس آئیں گی نوازشریف کوانصاف نہیں ملااورنہ ہی ‏ملےگایہ حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیمار ہیں 3 سرجریاں ہونی ہیں ایک سرجری میں6سے9ماہ لگیں گےایک ‏سرجری شایدلندن میں بھی نہ ہو، ایک سرجری شایدامریکامیں ہو اس لیے نوازشریف علاج کے ‏بعدہی واپس آئیں گے۔

مریم نواز سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانےکی خواہش کا ‏اظہار نہیں کیا، مریم نوازعلاج کےلیےبیرون ملک جاناچاہتی ہیں توان کاحق ہے۔پی پی کے بارے میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ توپہلے ہی سرکاری لوگوں کے حمایت یافتہ تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.