لندن:ریجنٹ پارک اسلامک سنٹرکی مسجد میں سابق وزیراعظم نوازشریف جوتوں سمیت داخل ہوگئے:اسلامک سینٹرکا بھی اسی حالت میں دورہ ،اطلاعات کےمطابق آج 24 رمضان المبارک کومیاں نوازشریف لندن کی مسجد میں پہنچ گئے
ذرائع کےمطابق لندن کے ریجنٹ پارک اسلامک سنٹر میں سابق وزیراعظم نوازشریف جوتوں سمیت داخل ہوگئے:سابق وزیراعظم کو قرآن وحدیث کی لائبریری بھی کا وزٹ کروایا گیا ، اس وزٹ کےدوران بھی سابق وزیراعظم اسی حالت میں نظرآئے
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ریجنٹ پارک اسلامک سنٹر کی مسجد میں جوتوں سمیت داخل ہوگئے pic.twitter.com/E3O8uM5eCy
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 7, 2021
اس حوالے سے لندن سے آنے والی خبروں اورکچھ ویڈیوزمیں دیکھا جاسکتا ہےکہ نوازشریف جب مسجد میں نمازادا کرنے کے لیے پہنچے تووہ مسجد کے تقدس کا خیال رکھے بغیرجوتوں سمیت صفوں کو پامال کرتے ہوئےمسجد میں داخل ہوئے
اس ویڈیو کے دوران اسحاق ڈار ، عابد شیر علی اوران کے دیگرساتھیوں نے بھی نوازشریف کی اطاعت میں مسجد میں داخل ہوتے ہوئے جوتے نہیں اتارے اورایسے ہی صفوں کو پامال کرتے ہوئے وہاںپہنچے
جبکہ دوسری ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہےکہ نوازشریف اسلامک سینٹرکے مقدس مقامات کے دورے کے دوران بھی اسی انداز سے چلتے رہے
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ جب میاں نوازشریف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قرآن وحدیث کی لائبریری میں داخل ہوئے تووہاں بھی جوتے اتارے بغیرداخل ہوئے
اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا جاسکتا ہےکہ اس دوران مسجد انتظامیہ کی طرف سے میاں نوازشریف کومسجد اورلائبریری اورایسے ہی دیگر مقدس مقامات اورشعبوں سےمتلعق تعارف کروایا گیا ہے
سعودی حکومت کے زیرانتظام لندن کے ریجنٹ پارک اسلامک سنٹر میں سابق وزیراعظم کی آمد پر خصوصی پروٹوکول مسجد انتظامیہ کی جانب سے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا pic.twitter.com/vaviUJWgIt
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) May 7, 2021
دوسری طرف ان ویڈیوز کودیکھنے کے بعد دنیا بھرسے میاں نوازشریف کی طرف سے مسجد کی بیحرمتی کرنے پرسخت تنقید کی جارہی ہے، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نوازشریف نے مسجد میں بھی جاکراپنے آپ کومتکبرانہ اندازمیں ظاہرکرکے پاکستانیوں سمیت دیگرمسلم دنیا کودکھ دینے والا منظردکھایا ہے
اکثرصارفین کا کہنا ہےکہ میاں نوازشریف کواپنے اس عمل پرمعافی مانگنی چاہیے اورمحض پاکستانیوں کو متاثرکرنے کے لیے ایسے گھنوئنے ہتھکنڈوں سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ دین ہے سیاست نہیں