سابق سینیٹرمشاہد اللہ خان زندگی کی جنگ توہارگئے مگرہتک عزت کی جنگ جیت گئے:لندن سے اہم خبرآگئی

لندن: سابق سینیٹرمشاہد اللہ خان زندگی کی جنگ توہارگئےمگرہتک عزت کی جنگ جیت گئے:لندن سے اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان نے ایک پروگرام پر نجی ٹی وی چینل کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کی شکایت جیت لی ہے جس میں چینل کے تجزیہ کار نے پی ایم ایل این کے مرحوم سینیٹر پر جھوٹے الزامات عائد کیے تھے انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے پیسے کو لندن میں رہنے اور علاج معالجے کے لئے استعمال کیا۔ .

تفصیلات کے مطابق لندن میں مرحوم سینیٹرمشاہداللہ خان کے خلاف یہ آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی تھیں جب کراچی میں طیارہ حادثہ ہوا تھا اوراس موقع پرایک نجی ٹی وی میں اس حوالے سے یہ بحث زورپکڑرہی تھی کہ مشاہداللہ خان نے لندن میں قیام کے دوران پی آئی اے کے فنڈزسے اپنا علاج کروایا تھا اورقیام وطعام کے اخراجات بھی پی آئی اے سے لیے گئے تھے

یہ بھی اس میں کہا گیا پی آئی اے کی تباہی کے ذمہ دار بھی مشاہداللہ خان ہی تھے جن کے اثرورسوخ نے پی آئی اے کوتباہ کردیا تھا

آف کام نے اس معاملے پر سابق سینیٹرمشاہداللہ خان کو بے گناہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ہم سے غلطی ہوئی اورہمیں یہ باتیں نہیں کہنی چاہیے تھیں‌

نجی ٹی وی نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ یہ پروگرام وفاقی وزیر ہوا بازی کی ایک پریس کانفرنس کے بعد نشر کیا گیا تھا ، جس میں پائلٹوں کو جعلی لائسنس دینے اور مبینہ طور پر سابقہ ​​حکومتی نمائندوں کے ذریعہ پی آئی اے کے اندر "من مانی تقرریوں” سمیت دیگر امور کو اجاگر کیا گیا تھا۔

چینل نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی تقریروں کے ساتھ ساتھ مشاہد اللہ کے خلاف ویب سائٹوں پر شائع ہونے والی بدعنوانی کے الزامات کا بھی حوالہ دیا لیکن آف کام نے اس دفاع کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس دعوے کی پشت پناہی کرنے کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

Comments are closed.