وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقارکو ملک میں صنفی مساوات کو آگے بڑھانے پر سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن (سی اے آر ای سی )ایوارڈ سے نوازا گیا
سی اے آر ای سی نےخواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد میں ان کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ،فوزیہ وقار نے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کیں انہوں نے صنفی مساوات سے متعلق اقدامات اور منصوبوں کی ترغیب اور پائیداری پر کام کرتے ہوئےاختراعی طریقوں اور حکمت عملیوں کو اختیار کیا۔ انہوں نے صنفی مسائل کے حوالے سے وکالت کی اور آگاہی دی ، صنفی مساوات کے اہداف کی طرف پیش رفت کے لئے ٹھوس نتائج کیلئے اقدامات کئے
دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی تقریب سے خطاب کیا، تقریب میں سفارتکاروں، چیمبرز کے عہدیداران سمیت تاجروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ملکی معیشت کو آگے لے جانے میں خواتین کا نمایاں کردار ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے سے پاکستان اقتصادی ترقی کی منازل طے کرے گا، پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا5 واں بڑا ملک ہے جو آنے والے برسوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتا ہے،ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق خواتین کو ان کا جائز مقام دیناچاہئے، خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے۔ خواتین کی تجارت سمیت ہر شعبہ زندگی میں شمولیت ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانا اور خصوصی افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں، کاروبار میں خواتین کی شمولیت سے انہیں روزگار کمانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ صدر نے کہا کہ معاشرے کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ خواتین کے لیے مواقع پیدا کرے، ان کے لیے ہراسانی سے پاک ماحول فراہم کرے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار
خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے








