فل کورٹ بینچ بٹھائیں تاکہ تین ججز کی غلطی کا ازالہ ممکن ہو. ملک احمد خان

0
40
malik ahmad khan

فل کورٹ بینچ بٹھائیں تاکہ تین ججز کی غلطی کا ازالہ ممکن ہو. ملک احمد خان

مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا ہےکہ بینچ کی تشکیل اور سو موٹو اختیار سے پاکستان کی سیاست کا تعین کیا جا رہا ہے، فل کورٹ بینچ بٹھائیں تاکہ تین جج صاحبان کی غلطی کا ازالہ کرنے کا موقع ملے۔ جبکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نےکہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی مرضی سے فیصلے مانتی ہیں،کچھ بینچ پر ہمیں اعتراض ہے جو پاکستان کی سیاست پر اثر انداز ہو رہا ہے، تحریک انصاف کی سازش ملک کی تباہی کر رہی ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری کے ساتھ بیٹھی ہے، آڈیو لیکس کے بعدکوئی بات ڈھکی چھپی نہیں رہی، پاکستان کی سالمیت کے لیے تحریک انصاف کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، عوام کے پیسے کی کرپشن سب سے بڑی کرپشن ہے، کئی عدالتی فیصلوں نے ملکی تاریخ پر اثرات ڈالے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عدالت کے بلانے پر چار سو بندے لے کر ساتھ گئے، عمران خان کے عدالت میں جتھے لے کر جانے پر سپریم کورٹ سوموٹو کیوں نہیں لے رہی؟عمران خان نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو رنِگ سے باہر کرنےکی کوشش کی، گزشتہ 6 سالوں میں 16 مقدمات نے سیاسی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا،6 سال سے جو سلسلہ جاری ہے اس کو ختم کرنا ہے۔

Leave a reply