لاہور:عورت مارچ کے لیے فنڈریزنگ شروع:حکومت مخالف قوتیں دل کھول کرفنڈدینے لگیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں 2018 سے ہرسال 8 مارچ کو عورت مارچ منایا جاتا ہے ، جس کے لیے مذہب اورریاست مخالف عناصرپاکستان میں اس تحریک کی بھرپورحمایت بھی کرتے ہیں اورمدد بھی
ذرائع کے مطابق اس سال عورت مارچ کوپہلے سالوں کی نسبت بہتر اورانوکھے انداز سے منانے کےلیے حکومت ، ریاست اورمذہب مخالف قوتوں نے عورت مارچ کے لیے دل کھول کرعطیات جمع کرانے کی مہم شروع کررکھی ہے
پہلے توعورت مارچ کے لیے خفیہ ورکنگ ہوتی تھی اورپھرعین وقت پرآکرمیڈیا کے سہارے اس تحریک کو بڑھاوا دینے کی کوشش کی جاتی تھی لیکن اس سال تو یہ انداز ہی جارحانہ لگتا ہے
ذرائع کےمطابق عورت مارچ کے منتظمین نے پاکستان کے کونے کونے سے صاحب ثروت افراد اوراداروں سے فنڈز لینے کی مہم شروع کردی ہے
دوسری طرف عوامی ردعمل بھی سامنے آرہا ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہےکہ اس ملک دشمن ، مذہب دشمن اورقوی اقدار ورایات دشمن مارچ پر پابندی عائد کردی جائے ، یہ بھی مطالبہ سامنے آیا ہے کہ اس مارچ کےلیے جاری فنڈریزنگ کی مہم پرپابندی لگاد ی جائے
یاد رہے کہ اس سے پہلے ہائی کورٹ میں اس تحرک کوغیرملکی فنڈریزنگ روکنے کے حوالے سے درخواست عائد کی گئی تھی