رائزٹو پروگرام؛ عالمی اور ایشیائی بینک سمیت کمرشل بینکوں سے فنڈز ملنے کا امکان
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو تین ارب ڈالرکی مزید فنانسنگ کا پلان دے دیا جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مزید تین ارب ڈالر فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک، ایشیائی انفرا اسٹرکچر بینک سمیت کمرشل بینکوں سے فنڈز ملنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق رائزٹو پروگرام کے تحت 45 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ ملنے کا امکان ہے، جنیوا ڈونرز کانفرنس سے متوقع فنڈز کا پلان بھی آئی ایم ایف کو فراہم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اورآئی ایم ایف کےدرمیان فنانسنگ پربات چیت جاری، حکومت سمجھتی ہے کہ آئی ایم ایف سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے تو فنانسنگ کا انتظام آسان ہو جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو تین ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کا پلان دے دیا ہے جس کے بعد قرض پلان پر آئی ایم ایف کی جانب سے رسپانس ملنے کا انتظار ہے، اب دیکھنا ہے کہ پہلے عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ ہوگا یا مزید 3 ارب ڈالر کی ضمانتیں مانگی جائیں گی، حکومت کو آئی ایم ایف جواب کا انتظار ہے۔