پشاور:پاکستان کے صوبےخیبرپی کے میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور درجنوں شدید زخمی ہوگئے، ان 27 شہداء پولیس کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،

پشاور دھماکہ، امریکہ، ایران کی بھی مذمت،پاکستان بار کونسل کا سوگ کا اعلان

یاد رہے کہ آج پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکا، شہدا کی تعداد 59 ہو گئی، 150 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں، امام مسجد اور ایک خاتون سمیت 59 افراد جاں شہید ہو گئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پشاورپولیس لائن دھماکہ، شہید افراد کے ناموں کی فہرست

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے مسجد کی چھت منہدم ہو گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا۔چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہو کر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کر کے مسجد تک پہنچا، دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائنز کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہےپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں، ملبہ ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے، مسجد کے عقب میں سی ٹی ڈی کا دفتر بھی موجود ہے۔

Shares: