فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کے لیے مشترکہ درخواست جمع کرا دی

0
36

فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کے لیے مشترکہ درخواست جمع کرا دی ہے-

باغی ٹی وی :فن لینڈ اور سویڈن نے یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں نیٹو میں شمولیت نہ اختیار کرنے کی پالیسی کو ترک کیا ہے نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے فن لینڈ اور سویڈن کے سفیروں سے درخواستیں وصول کیں اور اس پیش رفت کو تاریخی قدم قرار دیا ہے اتحادی ممالک نیٹو کی وسعت میں اضافہ کرنے پر اتفاق کرتے ہیں-

جرمن چانسلر نے برطانیہ پرجوہری حملے کی دھمکی کوروسی پاگل پن کا مظہر قرار دے دیا

تاہم اس عسکری اتحاد کے رکن ملک ترکی کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں ممکنہ شمولیت کی مخالفت کی جا رہی ہے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے نیوز کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت ناقابل قبول ہے انقرہ کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ یوکرین پر روسی جارحیت کے اس ماحول میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرے دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں ناکام رہے ہیں ترکی کبھی بھی سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری نہیں دے گا۔ اور دونوں ممالک ترکی کو منانے کیلئےوفود بھیجنے زحمت بھی نہ کریں۔

روس کا پیمانہ صبرجواب دے گیا:فن لینڈ کی بجلی بند کرنےکا اعلان

انہوں نے دونوں ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے اپنے ایوان بالا تک دہشت گردوں کو جگہ دی ہوئی ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ ایسے لوگوں کو پناہ دیتے ہیں جو ان تنظیموں سے منسلک ہیں جنہیں ترکی دہشت گرد قرار دیتا ہے۔

قبل ازیں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مغربی فوجی اتحاد نیوٹو کی توسیع کو ایک مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی توسیع امریکی مفاد میں ہے۔

دی گارجین نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں قائم سیکیورٹی اتحاد سی ایس ٹی او کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا تھا کہ سوئیڈن اورفن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پرہمیں کوئی خطرہ یا مسئلہ نہیں ہےلیکن ان ممالک میں فوجی تنصیبات کی توسیع پر روس اپنا ردعمل دے سکتا ہے اور دے گا۔

اگرفن لینڈ اورسویڈن نیٹومیں شامل ہونے کی کوشش کریں گےتوویٹوکرکےان کاراستہ روک دیں…

واضح رہے کہ فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینستوا نے وزیر اعظم سانا مارین کے ساتھ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، آج ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے فن لینڈ کی پارلیمنٹ آنے والے دنوں میں فیصلے کی توثیق کرے گی جس کے بعد باضابطہ رکنیت کی درخواست برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹرز میں جمع کرا دی جائے گی۔

جبکہ فن لینڈ کے کچھ گھنٹوں کے بعد ہی سوئیڈن نے بھی نیٹو کی رکنیت کے لیے اعلان کیا تھا جس کی حکمراں جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے باضابطہ حمایت کی گئی تھی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کئی دہائیوں سےنیٹو میں شمولیت کی مخالف رہی ہےاب نیٹومیں شمولیت کی حامی ہو گئی ہے اس کی بنیادی وجہ یوکرین پر روس کا حملہ ہے۔

وعدہ کرتا ہوں کہ امریکا میں نسل پرستی جیسی برائی کو پنپنے نہیں دوں گا، جوبائیڈن

اس سلسلے میں سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن کا کہنا تھا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے اندرون ملک بڑھتی ہوئی سیاسی و عوامی حمایت کی وجہ سے گزشتہ کئی دیہائیوں پر محیط اپنے مخالفانہ مؤقف کو تبدیل کر رہے ہیں اور جلد ملکی پارلیمنٹ سے رجوع کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ عالمی اثرو رسوخ میں اضافے کے نیٹو کے منصوبوں پراضافی توجہ دینےکی ضرورت ہے صدر پیوٹن نے فن لینڈ کو اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ فن لینڈ کی جانب سے عسکری غیر جانبداری کو ختم کرنا ایک غلطی ہوگی۔

روس کے صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے تحت صدر پیوٹن نے فن لینڈ کے صدر کو ٹیلی فونک گفتگو میں پیغام دیا تھا کہ چونکہ روس کی جانب سے فن لینڈ کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے لہٰذا عسکری غیر جانبداری کی پالیسی کو ختم کرنا ایک غلطی ہوگی۔

کیا ایرانی جوہری تنصیبات کوتباہ کردیاجائےگا:اسرائیل نے جوہری تنصیبات پرحملے کی…

Leave a reply