فضل الرحمٰن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں. شیخ رشید

0
36

شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں.
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو الیکشن میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر مذاکرات سے انتخابات کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں گرانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ نہ خود کھیلیں گے اور نہ کسی کو کھیلنے دیں گے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری جماعتیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے اکٹھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ہی قومی سلامتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
خیال رہے کہ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں۔ حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بھی بلا لیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔ اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دے۔ فیصلوں میں تاخیر حالات کو مزید سنگین بنا دے گی۔ حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔

Leave a reply