جی 20 سربراہی اجلاس کا آغاز،مودی نے کیا پہلا خطاب

0
71
modi003

جی 20 سربراہی اجلاس دہلی میں شروع ہو گیا ہے’
اجلاس سے ابتدائی خطاب بھارتی وزیراعظم مودی نے کیا، اجلاس کے آغاز سے قبل مہمان مینڈیم پہنچے جہاں مودی نے انکا استقبال کیا

بھارتی وزیراعظم مودی نے جی 20 سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب میں مراکش میں زلزلے سے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والوں کو خرج عقیدت پیش کیا، اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اہلیان مراکش کے ساتھ ہیں

بھارتی وزیراعظم مودی نے افریقی یونین کو جی 20 کا مستقل رکن بنانے کی تجویزدی،مودی کا کہنا تھا کہ 21ویں صدی دنیا کو ایک نئی سمت دکھانے کا اہم وقت ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب پرانے مسائل ہم سے نئے حل تلاش کر رہے ہیں اگر ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں تو ہم اعتماد کی کمی پر بھی فتح حاصل کر سکتے ہیں۔ ہندوستان نے اسے ‘پیپلز جی 20’ بنا دیا ہے۔ ایوان صدر سے کروڑوں لوگ وابستہ ہیں، 60 سے زائد شہروں میں 200 سے زائد اجلاس ہو چکے ہیں،

بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ ہم مراکش میں تباہ کن زلزلے میں زخمی ہونے والوں کے لیے دعاگو ہیں اس مشکل وقت میں پوری دنیا مراکش کے ساتھ کھڑی ہے ہماری دعا ہے کہ تمام زخمی افراد جلد صحت یاب ہو جائیں،جی 20 سربراہی اجلاس میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، اکیسویں صدی میں ہم ایک نیا ورلڈ آرڈر دیکھ رہے ہیں، انسان پر مبنی نقطہ نظر وقت کی ضرورت ہے،یہ وہ وقت ہے جب پرانے چیلنجز ہم سے نئے حل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ ہم سب کے ساتھ مل کر چلنے کا وقت ہے،

وزیر اعظم نریندر مودی نے سربراہی اجلاس کے پہلے اجلاس کے شروع ہوتے ہی جی20 کے مستقل رکن کے طور پر افریقی یونین کے سربراہ کو اپنی نشست سنبھالنے کی دعوت دی۔ گلوبل ساؤتھ کا سرکردہ گروپ افریقی یونین بھی جی 20 میں شامل ہو گیا ، تمام رکن ممالک نے مودی کی تجویز کو قبول کیا،

جی 20 سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کی شناخت بھارت کی نمائندگی کرنے والے کے طور پر کی گئی، مودی سرکار نے جی 20 اجلاس کے دستاویزات میں لفظ بھارت کا استعمال کیا، مودی کے سامنے جو تختی رکھی گئی اس پر بھی انڈیا کی بجائے بھارت لکھا ہوا ہے،

جی20 گروپ میں بھارت کے علاوہ ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، ہندوستان، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جمہوریہ کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔جی 20سمٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن، ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، برطانوی وزیراعظم رشی سنک، سعودی عرب کے محمد بن سلمان ،بنگلہ دیش کی وزیراعظم ،یو اے ای کے ولی عہد، چین کے نائب وزیراعظم و دیگر شریک ہیں،جی 20 سربراہی اجلاس میں 19 ممالک، یورپی یونین، 9 خصوصی مہمان ممالک، تین علاقائی اور 11 بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما شریک ہیں،

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاہد نے انڈیا میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی،اس موقع پر انکی عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں ہوئیں، ترک صدرطیب اردگان نےنئی دہلی میں G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ جی20 میں متحدہ عرب امارات کی شرکت سے اس کی عالمی قیادت میں اضافہ ہوا ہے

جی 20 سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن، برازیل کے صدر لوئیز اناسیو، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا اور عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے بھارت منڈپم میں مصافحہ کیا۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے جی 20 سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اب ہم بہت بڑے چیلنجوں کے وقت مل رہے ہیں- دنیا قیادت فراہم کرنے کے لیے ایک بار پھر جی 20 کی طرف دیکھ رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر ان چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں۔

جی 20 سربراہی اجلاس کا پہلا سیشن صبح دس سے دوپہر تین تک بجے تک ہو گا اسکے بعد لنچ اور دو طرفہ اجلاس و ملاقاتیں ہوں گی،دوسرا سیشن 5 بجے تک ہو گا، رات مہمانوں کے لئے ڈنر کا انتظام کیا گیا ہے

g20mbz

اجلاس کے دوسرے دن، مہمان نئی دہلی میں صبح نو بجے مہاتما گاندھی کے مقبرے پر پھول چڑھائیں گے، سوا دس بجے شجرکاری مہم کے تحت درخت لگائے جائیں گے، ساڑھے دس سے ساڑھے بارہ بجے تک اجلاس کا تیسرا سیشن ہو گا جس کے اختتام پر اعلامیہ منظور کیا جائے گا

اتوار کو دوپہر 1 بجے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پریس کانفرنس کریں گے

اتوار کو دوپہر 2 بجے ترک صدر طیب اردگان پریس کانفرنس کریں گے،

اتوار کو دوپہر 2 بجے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور شیرپا امیتابھ کانت اختتامی پریس کانفرنس کریں گے

اتوار کو سہ پہر 3 بجے جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا پریس کانفرنس کریں گے،

اتوار کو شام 5 بجے برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا پریس کانفرنس کریں گے

بھارت کو گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت ملی تھی، نئی دہلی میں نو دس ستمبر کو منعقد ہونے والا 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس سال بھر میں منعقد ہونے والے تمام G20 عمل اور میٹنگوں کا اختتام ہوگا ،اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا،

نوٹ، اجلاس جاری ہے، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا

g20345

بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ

جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو بھارت پہنچ گئے ہیں

جی 20 اجلاس،بائیڈن پہنچیں گے آج بھارت،دہلی کی عوام کیلئے مشکلات

وزیراعظم مودی نے کابینہ اراکین کے لئے ایس او پیز جاری کی ہیں

جی 20 کانفرنس،سخت سیکورٹی،دہلی فورسز کا شہر بن گیا

Leave a reply