گابا ٹیسٹ آسٹریلیا سنبھل گیا ، کون ہوا انجری کا شکار

باغی ٹی وی رپورٹ :گابا ٹیسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام رہا،بھارتی بائولرز کی ابتدائی کامیابیوں کے بعد کینگروز سنبھل ہی گئے اور اس کا کریڈ ٹ مارنوس لبوشین کی سنچری کو جاتا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں لمبی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا ہے۔ٹیم نے 5وکٹ پر 274 رنزبنالئے ہیں۔
4میچز کی سیریز کے چوتھے وآخری مگر فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کا ٹاس ٹم پین نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ول پوکووسکی ان فٹ ہونے کی وجہ سے ڈرا پ ہوئے ،اسپنر نیتھن لائن نے 100ویں ٹیسٹ کیپ لے لی،بھارتی ٹیم میں 4تبدیلیاں کی گئیں۔ان میں سے 2کھلاڑیوں نتارجن اورواشنگٹن سندر کو ٹیسٹ کیپ ملی۔وہاری اور ایشون بھی جگہ نہ بناسکے،شردول ٹھاکر اور میانک اگروال کو کھلایا گیا ہے۔

اننگ کا آغاز تباہ کن تھا،اوپنر ڈیوڈ وارنر ایک بار پھر ناکام رہے اور 4کے مجموعہ پر ایک رن بناکرمحمد سراج کا شکار بنے،تھوڑی ہی دیر بعد دوسرے اوپنرمارکوس ہیرس 5رنزبناکر ٹھاکر کی زد میں آگئے،آسٹریلیا نے 17پر 2وکٹیں کھودی تھیں۔تیسری وکٹ پر سٹیون سمتھ اور لبوشین نے 7 رنزکا اضافہ کیا ،اس شراکت کے ٹوٹنے سے قبل لنچ تک بھارت کا اسکور 2وکٹ پر 65 تھا۔87 کے مجموعہ پر سٹیون سمتھ کی قیمتی وکٹ واشنگٹن سندر نے لے لی،یہ ان کی ڈیبیو وکٹ بھی تھی۔سمتھ 36 رنز بناسکے،نئے بیٹسمین میتھیو ویڈ نے لبوشین کے ساتھ مل کر نہایت دفاعی انداز میں بلے باز کی اور چائے کے وقفہ تک اسکور 3وکٹ پر154 رنزتک پہنچادیا۔لبوشین نے اس کے بعد اپنی سنچری مکمل کی،انہوں نے اس کے لئے195 بالز کھیلیں۔

200کے مجموعہ پرنتارجن نے اپنی ٹیم کو بریک تھرو دیا اور ویڈکو45پر شکار کرکے اپنی اولین ٹیسٹ وکٹ لی،آسٹریلیا کی 113رنزکی قیمتی شراکت بھی انہوں نے توڑ ڈالی۔213 کے مجموعہ پر بھارت کی دن میں سب سے بڑی کامیابی رقم ہوئی جب 108رنزکی اننگ کھیلنے والے لبوشین نتارجن کے ہاتھوں وکٹ گنوابیٹھے۔آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام تک مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور87 اوورز کے کھیل میں مجموعہ 5وکٹ پر 274 تک پہنچادیا۔کیمرون گرین 28 اور کپتان ٹم پین38 پر کھیل رہے ہیں۔

Shares: