گاکا ایویشن سیکورٹی کے مہمان وفد نے دورے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا

0
75
CAA

سعودی عرب سے آئے ہوئے گاکا ایویشن سیکورٹی کے مہمان وفد نے دورے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے جبکہ لیڈ انسپکٹر محمد العجمی کی قیادت میں وفد نے پہلے مرحلے میں کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور دورے کے دوران وفد نے پی آئی اے، جیریز-دناتا، اے ایس ایف کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا.

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق وفد نے سعودی ایئر لائنز کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور مہمان انسپکٹرز نے ہوائی اڈے پر مسافروں اور کارگو سے متعلق سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اس کے علاوہ سیکیورٹی وفد نے کیٹرنگ اور سامان کی حفاظت سے متعلق کئے گئے مختلف انتظامات کا بھی بغور مشاہدہ کیا جبکہ انسپکٹرز نے مسافروں کی پری بورڈنگ، نان پسینجر اسکریننگ، ہولڈ بیگیج اسکریننگ کے عمل کو بھی دیکھا.

ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا کہ وفد نے سی سی ٹی وی سسٹم اور محدود رسائی والی جگہوں کی سیکیورٹی کا بھی بغور جائزہ لیا، معائنہ مکمل کرنے کے بعد مہمان انسپکٹرز نےنافذ حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، سیکورٹی وفد نے سیکیورٹی کے حوالے سے مستقبل کے لئے چند سفارشات بھی پیش کیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
علاوہ ازیں پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر اٹھ رکنی مہمان وفد آج کراچی سے سعودی عرب واپس روانہ ہوگیا، گاکا’کا سیکورٹی وفد 13 جون کو اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ پاکستان آئے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں سعودی وفد لاہور، سیالکوٹ، ملتان، اسلام آباد اور پشاور کے ہوائی اڈوں کا دورہ کرے گا۔ سعودی وفد کو آج دن میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ائرپورٹ منیجر نے گرمجوشی سے رخصت کیا۔

Leave a reply