گلوکار شوکت علی کی وفات پرآصف زرداری، مریم اورنگزیب سمیت دیگر کا اظہار افسوس

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف گلوکار شوکت علی کی وفات پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نےا فسوس کا اظہار کیا ہے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شوکت علی مقبول لوک فنکار تھے،شوکت علی کی صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،شوکت علی کا انتقال فن کے شعبے کا ایک بڑا نقصان ہے ،اللہ تعالیٰ شوکت علی کے لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے، آمین،

سابق صدر آصف علی زرداری نے معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شوکت علی کی فن کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، آصف زرداری نے شوکت علی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا

عارف لوہار کا کہنا تھا کہ شوکت علی نے ساری زندگی ملک کی نمائندگی کی،اللہ تعالیٰ شوکت علی کے لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے،شوکت علی بہت اچھے انسان تھے، بڑوں کا احترام کرنے والے شخص تھے، شوکت علی میرے والد صاحب کا بہت احترام کرتے تھے،

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹر اسلم ڈوگر اور ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گائیکی میں منفرد مقام حاصل تھا،فوک،صوفیاء کلام میں ناقابل فراموش اضافہ کیا،انکی گائیکی محب الوطنی کا باعث بنی۔ موسیقی میں نئی جہتیں متعارف کروائیں،انکی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ نامور گلوکار شوکت علی کی الحمراء کے پلیٹ فارم سے گہری وابستگی تھی،اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے ہاں بلند مقام دے،لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، ▪︎شوکت علی نے اپنے فن خصوصا پرجوش ملی نغموں سے پاکستان کا نام روشن کیا، پروردگار شوکت علی کو جنت الفردوس میں جگہ دے،اللہ رب العزت شوکت علی کے غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے،

Leave a reply