بزدار صاحب پنجاب میں گندم 2200روپے من فروخت ہورہی جس کا ریٹ‌ 1400 مقرر تھا ، عظمٰی بخاری

0
70
uzma bokhari

بزدار صاحب پنجاب میں گندم 2200روپے من فروخت ہورہی جس کا ریٹ‌ 1400 مقرر تھا ، عظمٰی بخاری

باغی ٹی وی :مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزدار صاحب پنجاب میں گندم 2200روپے من فروخت ہورہی ہے، چار ماہ قبل آپ نے ہی گندم کا سرکاری ریٹ 1400روپے مقرر کیا تھا ۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت نے کسانوں سے 1400روپے من گندم خرید کے فلورملزکو 1660روپے من فروخت کی ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں چینی کی قیمت نے پہلی مرتبہ سنچری مکمل کرلی، جبکہ شبلی فزار کے مطابق ستمبر میں چینی اور گندم کا اسٹاک ختم ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چینی اور گندم مزید مہنگی ہونے کی پیشگی اطلاع دے کر فرض پورا کر لیا، آئندہ ماہ چینی کی قیمت 120روپے فی کلو تک جانے کا خدشہ ہے.
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات سے صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے آئندہ بھی ہر انتظامی قدم اٹھایا جائے گا۔

سی پیک کے تحت نئے منصوبوں پر رواں سال کام کا آغاز ہوگا، مرد سعید

Leave a reply