وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرا نسداد منشیات کی مہم، پنجاب پولیس کی تاریخی کامیابی،لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والا سب سے بڑا جارڈن گینگ گرفتار، کروڑ روپے کی منشیات برآمد کر لی گئی
جارڈن لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والے پراسرار اور بااثر گینگ سمجھاجاتا ہے،میکسیکو اور دیگر ممالک سے منشیات سے بھری امپورٹڈ چاکلیٹ کوریئر سروسز کے ذریعے بیچ رہے تھے،ماری جوانا، آئس،چرس،افیون اور دیگر منشیات امپورٹڈ پیکنگ میں مہیا کی جاتی ہیں ،جارڈن کے نام سے سرگرم عمل محمد ایوب پاکستان میں مختلف ذرائع سے منشیات سپلائی کررہا تھا،جارڈن گینگ کے محمد علی، عزیز، محمد ندیم، ثمینہ افتخار، ثناء اور فاطمہ زاہرہ کو گرفتار کر لیا گیا،سنٹرل ایشیاء، کینیڈا، میکسیکو اور دیگر ممالک سے چاکلیٹ، ٹافی وغیرہ کی شکل میں منشیات بھیجی جاتی تھی،ملزمان فیک آئی ڈی کے ذریعے پاکستان میں موجود سپلائر سے رابطہ کرکے منشیات مہیا کررہے تھے
پنجاب پولیس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی آپریشن کیا ،پولیس افسران نے آئی ٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا،ڈی ایچ اے فیز6میں جارڈن گینگ کے پانچ رکن اور 9گن مین پکڑے گئے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس ٹیم کو سی ایم آفس بلواکر شاباش دی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کو سراہا اور محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی،آئی جی،سی سی پی او، ایڈیشنل سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر،ایس ایس پی اور دیگر حکام بھی موجود تھے
ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف
چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات
مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ