ڈیرہ غازی خان:پولیس کی کارروائی،2 گینگز کے ارکان گرفتار
ڈیرہ غازیخان۔باغی ٹی وی نیوز (رپورٹر شاہد خان ) تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ، ڈکیتی و چوری میں ملوث راجہ کھلول گینگ اور حیات شہانی گینگ کے ممبران گرفتار ، ملزمان سے ڈکیتی و چوری کیے گئے 04 موٹر سائیکل، موبائل فون اور ریکوری کی مد میں نقد رقم ریکور
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر محمد یونس SI نے بتایا کہ ڈی پی او احمد محی الدین اور ASP سٹی کے احکامات کی روشنی میں موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں اے ایس پی سٹی سرکل رحمت اللہ کی سپرویزن میں کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی و چوری میں ملوث گینگ راجہ کھلول اور حیات شہانی کے ممبران کو جو کہ 15 عدد مقدمات میں ٹریس ہوئے کو اسلحہ دو عدد کلاشنکوف، تین عدد پسٹل سمیت گرفتار کر لیا اور ملزمان سے 4 عدد موٹر سائیکل اور 3 لاکھ روپے تک رقم ریکوری کی مد میں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دئے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر محمد یونس کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر پولیس کی دن رات محنت اور کاوشوں سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ہے ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے