ڈیرہ غازی خان: عوام کی جان و مال کے تحفظ ,قانون پر عمل درآمد, سختی کا فیصلہ

ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عوام کی جان و مال کے تحفظ اور قانون پر عمل درآمد کےلئے سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس کلچر اور رویوں میں واضح مثبت تبدیلی لانے کےلئے افسران کو ٹاسک دے دیا گیا اہداف کے حصول میں ناکامی پر کارروائی ہوگی۔

یہ بات کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران شریک تھے ۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلی مریم نواز کے "محفوظ پنجاب” وژن کی تکمیل کےلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔

علاوہ ازیں پرائس کنٹرول اور دیگر امور سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈی جی خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی لانے اور عوام کو معاشی ریلیف دلانے کےلئے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا ہوگا جس کےلئے تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔پھلوں،سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا از سر تعین کرکے سرکاری نرخ مقرر کئے جائیں اور مقررہ نرخ پر اشیاء کی دستیابی کےلئے سختی کی جائے۔

مجسٹریٹس مارکیٹوں میں نکلیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف واضح کارروائی کریں تاہم کسی کو ناجائز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دیا جائیگا اور وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت مستحق خاندان تک پہنچایاجائے گا

Leave a reply