بلدیاتی انتخابات،میرپورآزاد کشمیر،سیکٹر کلیال پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی

0
47

آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشنز کا تیسرا مرحلہ جاری ہے

تیسرے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ جاری ہے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے بعد میرپورڈویژن کے 3 اضلاع میرپور بھمبر اور کوٹلی میں 12لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے میرپور ڈویژن بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 55 ہزار 550 اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 499 ہے

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 300سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں،میرپور آزاد کشمیر،سیکٹر کلیال پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی ہوئی،حکومتی خاتون ایم ایل اے کے بھائی کی پولنگ اسٹیشن آمد پرہنگامہ آرائی ہوئی ن لیگ اورپی ٹی آئی کےکارکنان آمنے سامنے آ گئے، رینجرز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا تا ہم پولیس کے پہنچنے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

Leave a reply