پنجاب پولیس نے 6 سال سے روپوش گینگ ریپ میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے واپس آنے والے اشتہاری ملزم شجر حسین کو وطن واپسی پر گرفتار کیا ملزم گینگ ریپ مقدمے میں نامزد ہے، جس نے گوجرانوالہ میں 6 سال قبل طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
جاب سکینڈل تونسہ،خاتون سمیت جعلساز اور نوسرباز گروہ کے تین افراد گرفتار
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم طالبہ کو زیادتی کے بعد بیرون ملک میں روپوش تھا، جس کی گرفتاری کے لیے کوشش بھی کی گئی ،ملزم کو سی آئی اے گوجرانوالہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گجرات: عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ پولیس تھانہ سول لائنز نے دو گھنٹے کے اندر بازیاب کروالیا۔
گرفتار ملزمہ شاہدہ بی بی زوجہ حسن سکنہ چوہدووال @OfficialDPRPP @rpogujranwala @ImranSohi2 pic.twitter.com/kW24a3zRyp— Gujrat Police Pakistan (@Gujrat_Police) January 15, 2022
دوسری جانب گجرات میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ پولیس تھانہ سول لائنز نے دو گھنٹے کے اندر بازیاب کروالیا گجرات پولیس نے ہسپتال سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو 2 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغواء کار خاتون شاہدہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا ہے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
گجرات پولیس نے ہسپتال سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو 2 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغواء کار خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔@Gujrat_Police pic.twitter.com/XHTApB9UoF
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) January 16, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ماجد اور جاوید کے ناموں سے ہوئی مقتول ماجد پولیس کے محکمہ اے وی ایل ایس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا دونوں بھائیوں کو فائرنگ کے بعد لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے واقعے کے بعد آئی جی پنجاب نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او فیاض احمد سے رپورٹ طلب کی۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ جیسے خونی کھیل آپ کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کر دیتے ہیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسے قانون شکن عناصرکو اپنی خوشیوں کی تقریبات میں مدعو نہ کیا کریں انہوں نےاپیل کی کہ شہری اپنے اردگرد ہوائی فائرنگ جیسے واقعات دیکھیں تو فوری 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔
ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں متاثرہ کمسن بچی کا بیان بھی قابل تسلیم گواہی قراردیا
قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں متاثرہ کمسن بچی کے بیان کو بھی قابل تسلیم گواہی قرار دے دیا لاہور ہائی کورٹ نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کامران کی عمر قید کے خلاف اپیل خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ 6 سالہ معصوم گڑیا کو اسکول جانے کے ایک ماہ بعد شیطان صفت کامران نے اسکول کے بیت الخلا میں زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچی نے عدالت میں سارا وقوعہ بلند حوصلے اور مضبوط الفاظ میں قلمبند کروایا، بچی کا بیان مدعی اور شواہد کےساتھ مطابقت رکھتا ہے، ٹرائل عدالت نے بچی کا بیان تسلیم شدہ قرار دےکر درست فیصلہ کیا۔
شادی میں ہوائی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق
عدالت نے مزید لکھا کہ متاثرہ بچی کا بیان تسلیم کرنے کے اصول پر عمل کرنے کا بہترین وقت ہے، زیادتی سے متاثرہ فرد کا بیان زخمی فرد سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، مجرم کو سزا دلوانے کیلئے زیادتی سے متاثرہ شخص کا محض بیان ہی کافی ہے، مجرم کا وقوعہ کا مقدمہ تاخیر سے درج کرانے کا اعتراض ناقابلِ تسلیم ہے، والدین نے مقدمے کےنتائج پر غور و خوص کےبعد ہی بچی کا میڈیکل کرایا، ڈاکٹروں نے بھی بچی کےساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی،پراسیکیوشن نے بلا شک وشبہ مجرم کے خلاف اپنا کیس ثابت کیا۔