میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

0
101

دادو میں پیپلزمیڈیکل کالج کی طالبہ عصمت جمیل کی مبینہ خودکشی سے متعلق کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عصمت جمیل کی مبینہ خودکشی کیس میں مرکزی ملزم شمن سولنگی کا بیٹا، بلیک میلنگ میں ملوث فیضان سولنگی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان شمن سولنگی اور امداد سولنگی اب تک فرار ہیں۔

بابا مجھے معاف کردینا:آپ کی بیٹی مجبورہے:خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ کا…

خیال رہے کہ 8 جنوری کو دادو میں پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ میں چوتھے سال کی طالبہ عصمت نے اپنےگھر میں بلیک میلنگ سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کرلی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ کی طالبہ عصمت کی لاش گھر سے ملی تھی، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، رپورٹ کا انتظارہے طالبہ کے والد کی مدعیت میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا-

میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

عصمت کے والدین کا کہنا تھا کہ بیٹی نے خودکشی کی ہے، اس کے سینے پر گولی کا نشان ہے جبکہ 3 روز قبل طالبہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ثمن سولنگی نامی شخص عصمت کو بلیک میل کر رہا ہے، ثمن سولنگی جعلی نکاح نامہ بنوا کر عصمت کو ہراساں کر رہا ہے عصمت کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں یہ بھی لکھوایا گیا کہ ثمن سولنگی نے بیٹی کو دھمکیاں دے کر اس سے 90 ہزار روپے بھی لیے ہیں، میری بیٹی رقم ثمن سولنگی کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی رہی، بیٹی عصمت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

عصمت کی جانب سے والدین کو لکھا گیا آخری خط بھی سامنے آئے تھا جس میں کہا گیا کہ آپ دونوں سے معافی چاہتی ہوں، آپ کو بہت دکھ ہو گا لیکن میں کمزور ہو گئی ہوں، مجھے معاف کر دیجیےگا۔

سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار

Leave a reply