بچے کا ڈائپر بدلنے میں تاخیر، آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد،گرم سلاخوں سے جسم کیا زخمی
بچے کا ڈائپر بدلنے میں تاخیر، آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد،گرم سلاخوں سے جسم کیا زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ہے
شیخوپورہ کے علاقے شامی روڈ پر آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کو محض اسلئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ اس نے بچے کا ڈائپر بدلنے میں تاخیر کی، گھریلو ملازمہ کے جسم پر سلاخیں گرم کر کے لگائی گئیں، ڈنڈے سے تشدد کیا گیا سر پھاڑ دیا گیا، اہل محلہ نے چیخ و پکار سنی تو پولیس کو اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی اور دوران تلاشی کمسن گھریلو ملازمہ کو زخمی حالت میں بازیاب کروا لیا گیا،جبکہ تشدد کرنے والے معروف ٹرانسپورٹر شیخ شہزاد کو پولیس نے گرفتار کر لیا،
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ شہزاد نے دو سال قبل قلعہ ستار شاہ کے پرویز نامی شخص کی 8 سالہ بیٹی فضہ کو گھریلو ملازمہ رکھا اور معمولی غلطیوں پر اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا، بچی نے کئی بار گھر والوں کو بتایا لیکن گھر والے قانونی کاروائی کی وجہ سے ڈرتے تھے، جس کے بعد تشدد کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا، اہل محلہ کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی اور کسی اور بچی کو پیش کردیا تا ہم علاقہ مکینوں کے اصرار پر جب تلاشی لی گئی تو ایک کمرہ میں سے بند فضہ کو بازیاب کرلیا گیا ، آٹھ سالہ فضہ کے مطابق مالک شہزاد اور مالکن ربعیہ نے بری طرح تشدد کیا گرم سلاخوں کے نشانات بچی کے جسم پر موجود ہیں کمسن فضہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کے حوالے کردیا گیا ہے
طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا
ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں