یاسمین راشد کنٹینر پر سوار،لاہور کے شہری ڈینگی وائرس کے رحم و کرم پر

0
38
ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ

لاہور میں ڈینگی مچھر اورفضائی آلودگی میں اضافے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی اور ڈینگی مچھر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ہر روز ڈینگی کے کیسز سامنے آرہے ہیں فضائی آلودگی میں اضافے سے شہریوں میں گلے کی خرابی،کھانسی اور بخار کے شکایت بھی بڑھ رہی ہے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کنٹینر پر سوار ہیں لاہور کے شہری ڈینگی وائرس اور فضائی آلودگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں ڈینگی وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں فضائی آلودگی کے خلاف کمپئین چلائی جائے

دوسری جانب پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئر پرسن کی تعینات کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی جمع کروا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کا عہدہ چار سال سے خالی ہے فوزیہ وقار کو 2019 میں صوبائی حکومت نے عہدے سے ہٹایا تھا جسکے بعد تاحال پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کا عہدہ خالی ہے چیئرپرسن کی عدم تعیناتی کے باعث خواتین سے متعلق شکایات کا مناسب ازالہ نہیں ہو رہا جبکہ خواتین کی ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹ بند ہو چکے ہیں قانون کے مطابق کمیشن کی سال میں چار میٹنگ ہونا لازمی ہیں جبکہ 2019 کے بعد کمیشن کی ایک بھی میٹنگ نہیں ہو سکی پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئرپرسن کی تعیناتی فوری یقینی بنائی جائے

انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی

ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

Leave a reply