گاڑی میں اسلحہ کی نوک پر لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار
گاڑی میں اسلحہ کی نوک پر لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار
15 پولیس ایمرجنسی کنٹرول کی کال پر بروقت کارروائی. لڑکی کو چھیڑنے، حراساں اور ویڈیو بنانے والے 3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔
22 فروری 2022 رات 15 پولیس ایمرجنسی پولیس کنٹرول پر مسماۃ (م) نے 3 افراد کی جانب سے اسلحہ کی نوک پر چھیڑ چھاڑ اور حراساں کرنے سے متعلق اطلاع دی۔ کنٹرول کی طرف سے بروقت اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا کر اسلحہ کی نوک پر چھیڑ چھاڑ، حراساں اور ویڈیو بنانے سے متعلق ڈرائیور ذکریا اور اس کے دیگر 2 ساتھیوں عثمان اور شفیق کے خلاف تحریری درخواست دی۔
ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ کا اندراج اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ایس ایچ او تھانہ سٹی و دیگر افسران کو احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ طارق سلیم اور دیگر نفری پولیس کے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے تینوں ملزمان ذکریا ولد خالقداد، شفیق شاہ ولد دل روم شاہ اور عثمان خالد ولد خالد منظور ساکنان محلہ سیشن ہاؤس کو گرفتار کرکے گاڑی و پستول برآمد کرتے ہوئے زیر دفعات 354/342/506/294/34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او ہری پور نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 یا پولیس کنٹرول روم کے نمبر 0995920109پر رابطہ کرکے فوری پولیس کی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ افسران پولیس و کنٹرول روم کو ہدایت دی کہ عوام الناس کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر فوری موقع پر پہنچ کر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں۔
چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں
لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار
لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار