گاڑی کو حادثہ، چھ افراد جاں بحق ہوگئے
بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی میں تارکین وطن کو لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تفتان ساگر کمار کے مطابق بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا ، حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔حادثے میں چھ افراد موقع پرجاں بحق جبکہ چودہ افرادزخمی ہوگئے ۔

ان کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دو افراد کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ،جاں بحق ہونے والے تارکین وطن کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے تھا ، جن میں سے دو افراد کی شناخت تہذیب اور صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
اے سی تفتان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک گاڑی تارکین وطن کو لے کر ایران کی جانب جارہی تھی مگر ریکوڈک اور نوکنڈی کےدرمیان پہاڑی علاقے میں مخالف سمت سے آنے والے گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی. اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے بتایا کہ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو نوکنڈی کے اسپتال منتقل کرکے علاج شروع کردیا ہے ، حادثے میں مرنے والوں اور زخمیوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔

Shares: