گیس چوری،360 ملازمین کے خلاف کارروائیاں
ایم ڈی سوئی نادرن گیس کمپنی عامر طفیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی نادرن کے پشاور سے لے کر بہاولپور تک 16 ریجنز ہیں، ایس این جی پی ایل ہیڈ آفس کی ٹاسک فورس مختلف جگہوں پر ریڈز کرے گی، ہم نہیں کہہ رہے کہ ہمارے لوگ بالکل نیک اور شریف ہیں، ہر انسان میں خامیاں ہیں،گزشتہ تین برسوں میں 360 ملازمین کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی ہیں، سنئیر آفیسر یا چھوٹا ملازم جو بھی غلط کام کرنے پر بلا تفریق کارروائی ہو گی،
عامر طفیل کا کہنا تھا کہ 50 فیصد سے زیادہ گیس آج بھی باہر سے امپورٹ ہو رہی ہے، ہماری لوکل گیس میں دن بدن کمی ہو رہی ہے، سردیوں میں گیس کا گھریلو استعمال تین گنا بڑھ جاتا ہے، درخواست ہے کہ گیس پر روم ہیٹرز کا استعمال نہ کیا جائے، گیزر کا استعمال بھی ضرورت کے وقت کیا جائے، میڈیا سے درخواست ہے جہاں کہیں چوری اور لیکجز کی اطلاع ہو ہم سے ضرور شئیر کریں، حکومت پاکستان بجلی اور گیس چوروں کے خلاف اقدامات کر رہی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت نے بجلی گیس چوری روکنے کا مشن بنایا ہے، یو ایف جی کو کنٹرول کرنے پر سوئی گیس کمپنی نے پہلے بھی بہت کام کیا ہے، 23 ارب روپے کی گیس چوری بچائی ہے، گیس چوری روکنے کے ہدف سے 18 فیصد زیادہ کام کیا، ساڑھے 12 ارب روپے کی گیس چوری روکی گئی، کرک اور اس سے ملحقہ ایریاز میں گیس چوری بہت زیادہ تھی، وفاقی حکومت کی مدد سے کرک میں نقصانات کو کم کیا ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے گیس چوری روکنے میں مدد ملی ہے،مشکوک کنزیومر پر سائبر لاکس لگا دئیے ہیں، بڑے پیمانے پر گیس استعمال کرنے والوں کو ماہانہ وزٹ کرتے ہیں،گھریلو کنزیومر کو سال میں چار بار چیک کرتے ہیں،
عامر طفیل کا کہنا تھا کہ تین سالوں میں 813 ایف آئی آر درج کروائی ہیں،تین سالوں میں 3لاکھ 26 ہزار چوری کے کیسز پکڑے ہیں، گیس چوروں کو صرف پکڑتے نہیں بلکہ ریکوری بھی یقینی بنائی ہے، 86ہزار کلو میٹر کی حدودِ میں 97 ہزار لیکجز کو کنٹرول کیا ہے،
امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی
اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،
چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا
نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،