کراچی : دھماکے ، ہر طرف آگ ہی آگ ، پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ اور کیا نقصان ہوا وہ بھی تفصیلات آگئیں، اطلاعات کےمطابق کراچی میں کورنگی سنگر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، حادثہ مزدوروں کی جانب سے ڈرل کرنے کے دوران پیش آیا۔

بھٹو کے شہر میں زخمیوں سےبھیانک سلوک، زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، مگر بھٹوپھر زندہ ہے

کراچی پولیس کے مطابق گیس پائپ لائن پر ترقیاتی کام جاری تھا کہ گیس لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، تاہم اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ایک دن ڈیوٹی اور پھر تین دن ڈاکٹر غائب،پھر اگر ان کو پابند کریں تواحتجاج

سوئی گیس حکام نے اس حادثے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہےکہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کی جانب سے کھدائی کیلئے ڈرل مشین کا استعمال جاری تھا، روڈ پر ڈرلنگ کے دوران بور زیر زمین گزرنے والی گیس پائپ لائن پر جا لگا۔ڈرل مشین کے بور سے گیس پائپ لائن میں بڑا سوراخ ہوگیا، واقعے کے بعد گیس پائپ لائن سے بلند آواز کے ساتھ گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔

ایف اے ٹی ایف کاگرین سگنل،پاکستان نے 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا

گیس کے اخراج کے باعث سنگر چورنگی پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے حادثے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔سوئی گیس کمپنی کو طلب کرلیا گیا، گیس لائن پھٹنے کے باعث سنگر چورنگی روڈ پر جاری کام روک دیا گیا اور کورنگی کے اندرونی علاقے میں جانے والا ایک روڈ بند کردیا گیا

Shares: