بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو مسترد کر دیا

0
36

ناگالینڈ:ہم کشمیریوں کی آزادی صلب کرنے کی بھارتی ناپاک کوشش کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ، بھارت کسی کو زبردستی غلام نہیں بنا سکتا ، اطلاعات کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست کی علیحدگی پسند تنظیم نے بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےناگالینڈ کی علیحدگی پسند تنظیم کے رہنما ازاک موویہ نے مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا۔بھرپورمذمت بھی کردی ازاک موویہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیر کی حیثیت کے خلاف کیا گیا ہے، آرٹیکل کے خاتمے کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

بھٹو کے شہر میں زخمیوں سےبھیانک سلوک، زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، مگر بھٹوپھر زندہ ہے

ذرائع کےمطابق ناگا علیحدگی پسند تنظیم کے رہنما نے کہا مودی حکومت کا یہ اقدام کشمیری قوم کے ساتھ دھوکا ہے، ناگالینڈ کو بھی بھارتی آئین کے تحت خصوصی حیثیت حاصل ہے، خدشہ ہے بھارتی حکومت کا اگلا قدم ناگالینڈ ہوگا۔ناگا کی عوام بھارتی بربریت زبردستی مسلط کرنے کی مذمت بھی کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت بھی کرتے ہیں‌

ایک دن ڈیوٹی اور پھر تین دن ڈاکٹر غائب،پھر اگر ان کو پابند کریں تواحتجاج

نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالم شمال مشرقی انڈیا کی سب سے بڑی باغی علیحدگی پسند تنظیم ہے، جس کے ارکان گزشتہ چار عشروں سے آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے پر ناگالینڈ کے حریت پسندوں نے اعلان آزادی کر دیا تھا، الگ دارالحکومت بنا کر قومی پرچم اور ترانہ بھی جاری کر دیا تھا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ اس سے پہلے ناگالینڈ حکومت کا کہنا تھا کہ ناگالینڈ اب ایک آزاد ملک ہے جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا اور ناگالینڈ نے کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہا تھا۔خیال رہے کہ بھارت نے 1947 میں ناگالینڈ پر زبردستی قبضہ جما لیا تھا، تب سے اب تک آزادی اور حقوق کی جدوجہد کے دوران بھارتی فوجی ناگا لینڈ کے ہزاروں لوگوں کو قتل کر چکے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کاگرین سگنل،پاکستان نے 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا

Leave a reply