گیس قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافے کی منظوری

0
38

گیس قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافے کی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا نے ملک بھر میں صارفین کے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جبکہ اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے نرخ میں اضافے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق سوئی نادرن کےلیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد اور سوئی سدرن کےلیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 45 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

سوئی نادرن کےلیےگیس کی اوسط قیمت میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 417 روپے 23 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔ سوئی نادرن پر اوسط قیمت 1238روپے 68پیسے ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن پر گیس کی اوسط قیمت 1350روپے ایم ایم بی ٹو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ قانون کے تحت قیمتوں میں اضافے سے متعلق 45 دن میں حتمی فیصلہ کرنا لازم ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 45 دن بعد فیصلہ ازخود لاگو ہو جائے گا، قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں وفاقی حکومت کو سبسڈی دینا ہوگی۔

Leave a reply