گیس کی قلت کی وجہ سے مہنگے سودے بھی نہیں ہو رہے. وفاقی وزیر مصدق ملک

0
40

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ: ہمیں توانائی کی ضرورت ہے کیونکہ ہم اب بھی ہم بڑے مہنگے سودے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن گیس کی قلت کی وجہ سے مہنگے سودے بھی نہیں ہو پا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بحلی کے محکمے کا سرکلر ڈیٹ 1100 پرچھوڑا تھا جو 2500 پر چلا گیا ہے۔ اوراس وقت بجلی اور گیس کا4 ہزارارب کا سرکلر ڈیٹ ہے۔
ڈاکٹرمصدق ملک کے مطابق: تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کا پراجیکٹ تھا جو بند پڑا ہے، بڑی بڑی فیکٹریوں کو ہر سال مرمت کیلئے شٹ ڈاون کرنا پڑتا ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ شٹ ڈاون سردیوں میں ہو۔

وزیر مملکت مصدق ملک اور سابق وفاقی وزیر آمنے سامنے

وزیر مملکت مصدق ملک اور سابق وفاقی وزیر آمنے سامنے


وزیر مملکت نے ہم نیوز کے ٹاک شو میں بتایا: کے ٹو ہمارا ا نیو کلیئر کا پروگرام ہے جو ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہےاور اس وقت ہم تقریبا 5 ہزار میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں لیکن ہمیں سرپلس بجلی بنانی پڑتی ہے جو پوری دنیا بناتی ہے، ہم نے 5،6 ایل این جی کارگوز کا معاہدہ کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے یادہانی کروائی کہ انہوں نے حکومت میں آتے ہی وعدہ کیا تھا کہ ہم 48 گھنٹے میں لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے اور لوڈ شیڈنگ کو تین گھنٹے تک محدود کردیں گے۔
لیکن ملک میں اس وقت 16 سے 19 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے سب زیادہ ریونیو اکٹھا کیا تھا۔

ایک اور پروگرام میگفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے درخواست کروں گا کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے”کے الیکٹرک” کے لیے رقم ریلیز کریں۔
انہوں نے جیوز نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: ملک میں بڑھتے بجلی بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ ڈیمز میں پانی کی کمی بھی ہے ، ساڑھے 9 ہزار کی بجائے 5 ہزار میگا واٹ بجلی بن رہی ہے جب کہ دوسری وجہ عالمی منڈی میں ایل این جی کی کمی اور کوئلے کا مہنگا ہونا ہے۔
مصدق ملک نے دعویٰ کیا کہ 15 جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے۔
یاد رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال پھر 6 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلاگیا ہے اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔

Leave a reply