بولان؛ تباہ گیس پائپ لائن پر دو روز بعد بھی مرمتی کام شروع نہ ہوسکا

بولان؛ تباہ گیس پائپ لائن پر دو روز بعد بھی مرمتی کام شروع نہ ہوسکا

دو روز گزرنے کے باوجود بولان میں تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن پر مرمتی کام شروع نہ ہوسکا۔ ذرائع ایس ایس جی سی کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے اور موسم کی خرابی کے باعث مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا۔ متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایس جی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ گیس پائپ لائن پر مرمتی کام آج شروع کردیا جائے گا۔ ضلع بولان کے مقام سراج آباد میں منگل کی رات نامعلوم مسلح افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردی تھی۔ دھماکے کے باعث 12 انچ قطر گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا۔
12 انچ قطر گیس پائپ سے سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ، مچھ، بولان اور دیگر اضلاع میں گیس پریشر انتہائی کم ہوگیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے. امریکہ
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان
بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

حکام کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد اور ریموٹ کنڑول ڈیوائس استعمال کیاگیا جس سے پائپ لائن کا 100 فٹ حصہ متاثر ہوا۔ دوسری جانب لیویز حکام کا کہنا ہےکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے سراج آباد پہنچ گئی ہے تاہم رات گئے تک متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کاکام شروع نہیں ہوا ہے۔
12 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت نہ ہونے سے کوئٹہ ،مچھ، پشین، زیارت، قلات اور مستونگ میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔

Comments are closed.