وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ گیس کے ذخائر سالانہ 9 فیصد ختم ہورہےہیں۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ توانائی کی وزارت پہلے ہی مشکل میں ہے کیوںکہ گیس کے ذخائر سالانہ 9 فیصد کے حساب سے ختم ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں گیس کا بحران آیا ہوا ہے، برطانیہ جیسے ملک میں گیس کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہمارے گیس کے ذخائر بھی کم ہورہے ہیں مارچ کے بعد گیس کا کرائسز ختم ہوجائے گا، کیپٹیو پاور سے گیس کے لیے رعایت 31 مارچ 2022 تک واپس لی گئی ہے۔

حُسن اتفاق ہے:کہ وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات پر چل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف دسمبر کیا اسی مہینے واپس آئیں، پی ڈی ایم جتھہ ہر سال ہی آتا ہے، اس کی سردیوں کی سرگرمی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان سے مذاکرات آئین کے مطابق اور اسے ماننے کے بعد ہی ہورہےہیں، آئین و قانون کے احترام کی شرط پر مذاکرات کامیاب ہوں گے جنگ اور لڑائی امن کے حصول اور بحالی کے لیے لڑی گئی، مذاکرات کے ذریعے اب مسائل کو مستقل طور پر ختم کرنا ہو گا۔

بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کو ظالم حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام ہے:شہبازشریف

فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان کا نیا سیٹ اپ بھی پاکستان میں امن کا خواہش مند ہے، امن بحالی کیلئے افغان حکومت اور مقامی شہریوں کی خواہشات پر بات کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ والد، دادا یا بڑے بھائیوں کی جنگ کے بعد اب پوری نسل ہی بدل چکی ہے، قبائلی علاقوں کے شہریوں کی بھی خواہش ہے کہ امن لایا جائے جو مقامی لوگ جنگ سے متاثر ہوئے ہیں ان کو بھی حصہ دار بنایا جائے گا۔

بلوچستان کی نئی حکومت کے آتے ہی اتحادیوں سے اختلافات شروع ہوگئے

Shares: