گٹر کی صفائی کے دوران مدرسہ کے دو طالبعلم گرکر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک مدرسہ نجم العلوم میں گٹر کی صفائی کے دوران گرکر دو طالبعلم جاں بحق ہوگئے، طالبعلم کو نکالنے کے دوران 46 سالہ شخص سمیت مدرسہ کا مالک بھی بے ہوش ہوگیا ہے، تھانہ یارک کی حُدود میں واقع علاقہ پندرہ میل میں مدرسہ نجم العلوم کے گٹر کی صفائی کے دوران 14سالہ طارق اور 16سالہ قدرت اللہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

اس موقع پر طالب علموں کو بچانے کے دوران 46 سالہ سعید جان اور 25 سالہ نجم الدین بے ہوش ہوگئے۔ جاں بحق طالب علموں کی لاشوں کو قریبی اسپتال بھجوا دیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے اور اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
یاد رہے کہ اس سے قبل زکریا مسجد تبلیغی مرکز ڈیرہ اسماعیل خان میں ہی گٹر کی صفائی کے دوران دو نوجوان زہریلی گٹر گیس کے پیش نظر گٹر کی صفائی کرتے وقت جانبحق ہوگئے تھے جبکہ مزید ایک شخص ان کو بچانے کی کوشش میں جانبحق ہوگیا تھا. خیال رہے کہ مدارس اور ایسے بڑے مراکز میں اس قسم کے سیفٹی میئر کو نہیں لیا جاتا جن کی اشد ضرورت ہے لہذا یہی وجہ ہے ایسے نوجوان جانبحق ہوجاتے ہیں.

Shares: